اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا

اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا
کیپشن: اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: ایڈنبرا کی ہائی کورٹ نے سابق عالمی اسنوکر چیمپئن گریم ڈاٹ کو دو بچوں سےجنسی زیادتی کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنادی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق،اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ کھلاڑی کے خلاف یہ فیصلہ ایڈنبرا کی ہائی کورٹ نے سنایا۔

عدالت میں پیشی اور سزا کے اعلان کے بعد ڈاٹ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ سزا سنائے جانے کے بعد ڈاٹ کو ہتھکڑیاں لگا کر جیل منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاٹ پر 1993 اور 2010 کے درمیان ایک لڑکے اور ایک لڑکی کے جنسی استحصال کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ گریم ڈاٹ نے 2006 میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

Watch Live Public News