ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نوجوان بلے باز رضا اللہ نے عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے رضا اللہ نے 9 چھکے لگائے، جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹرز کی فہرست میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آگئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کے پاس تھا، جنہوں نے 2008 میں نیپیئر میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگائے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے نوجوان قومی کرکٹر رضا اللہ نے شاندار بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی تاریخ رقم کر دی ہے اور محض 43 گیندوں پر جارحانہ نصف سنچری اسکور کی۔