سال 2026 کیلئے دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست جاری،نیویارک کا پہلا نمبر

سال 2026 کیلئے دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست جاری،نیویارک کا پہلا نمبر

(ویب ڈیسک): سوئس ادارے 'برسن' (Burson) نے سال 2026 کے لیے دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی باضابطہ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں امریکی شہر نیویارک دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ 100 شہروں پر مشتمل اس عالمی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

 اسپورٹس سٹیز رینکنگ کی تیاری میں دنیا بھر کے کھیلوں کے ماہرین، انٹرنیشنل اسپورٹس میڈیا، عالمی اسپورٹس رہنماؤں کی آراء کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا کوریج کے جامع ڈیٹا اینالیٹکس کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس مسلسل تین سال تک دنیا کا نمبر ون اسپورٹس سٹی رہنے کے بعد اب 2026 کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اس کے برعکس نیویارک نے گزشتہ برس کی تیسری پوزیشن سے زبردست چھلانگ لگا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ نیویارک کی اس بہتری میں این بی اے چیمپئن شپ اور آئندہ فیفا ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ٹاپ 10 عالمی اسپورٹس شہر:

1.     نیویارک (امریکا)

2.     پیرس (فرانس)

3.    لاس اینجلس (امریکا)

4.     لندن (برطانیہ)

5.    میڈرڈ (اسپین)

6.    بارسلونا (اسپین)

7.    میلان (اٹلی)

8.    لوزان (سوئٹزرلینڈ)

9.    ٹوکیو یا دیگر ٹاپ سینٹرز کے ہمراہ مانچسٹر دسویں نمبر پر ہے۔

دیگر اہم عالمی اور علاقائی شہروں کی پوزیشنیں:

واشنگٹن 11ویں اور میامی 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹوکیو 16ویں، سڈنی 24ویں جبکہ متحدہ عرب امارات کا دبئی 29ویں نمبر پر براجمان ہے۔

خطے کے دیگر ممالک میں بھارت کا شہر ممبئی 51ویں اور نئی دہلی 65ویں نمبر پر ہے، جبکہ سعودی دارالحکومت ریاض 68ویں اور جدہ 98ویں پوزیشن پر ہے۔

جنوبی افریقہ کا کیپ ٹاؤن 85ویں اور جاپان کا ساپورو 99ویں نمبر پر فہرست میں شامل ہے۔

Watch Live Public News