پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کیپشن: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی خالد محمود طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خالد محمود کے صاحبزادے کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔  خالد محمود 28 دسمبر 1941 کو جہلم میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کی ان کامیاب ہاکی ٹیموں کا حصہ رہے جنہوں نے عالمی اور ایشیائی سطح پر ملک کے لیے اہم اعزازات اور کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستان ہاکی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

Watch Live Public News