سری نگر: اہلکار کی فائرنگ، افسر سمیت 4 ساتھی اہلکار ہلاک

سری نگر: اہلکار کی فائرنگ، افسر سمیت 4 ساتھی اہلکار ہلاک
کیپشن: سری نگر: اہلکار کی فائرنگ، افسر سمیت 4 ساتھی اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے فائرنگ کرکے افسر سمیت اپنے 4 ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ شام بسوہلی کے ماشکا گاؤں میں سیوا 2 پن بجلی منصوبے پر قائم سی آئی ایس ایف کیمپ میں پیش آیا، جہاں اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق جھگڑا بڑھنے پر ہیڈ کانسٹیبل اودیش کمار سنگھ دفتر میں داخل ہوا اور اپنی سرکاری اے کے-47 رائفل سے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ انکت کمار پانڈے، سب انسپکٹر لکشمن سنگھ، کانسٹیبل رفیق احمد اور کانسٹیبل سندیپ کمار ہلاک ہوئے۔

سی آئی ایس ایف کے مطابق اودیش کمار سنگھ کے پاس 150 گولیاں تھیں، جبکہ واقعے کے بعد اس کی سرکاری رائفل قبضے میں لے لی گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق واقعے کے محرکات اور دیگر حالات کی تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News