مودی حکومت منی پور میں امن قائم کرنے میں ناکام، مزید چار شہری ہلاک

مودی حکومت منی پور میں امن قائم کرنے میں ناکام، مزید چار شہری ہلاک
کیپشن: مودی حکومت منی پور میں امن قائم کرنے میں ناکام، مزید چار شہری ہلاک

ویب ڈیسک:  منی پور میں تشدد کا سلسلہ تھم نہ سکا؛ 13 ستمبر 2026 کو دو مشتبہ عسکریت پسند حملوں میں چار کوکی-زو شہری ہلاک جبکہ ایک چھ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

تمینگ لونگ ضلع کے ایل ٹولن علاقے میں مسلح حملہ آوروں  نےایک شخص سینہ سنگسِت (Seineh Singsit) اور ان کی اہلیہ لِنگ جنگائی (Lhingjangai) کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جبکہ ان کا چھ سالہ بیٹا زخمی ہوا۔

اسی روز نونی ضلع کے لونگپی علاقے میں ایک اور حملے میں جولی گانگٹے (Julie Gangte) اور تھانگ ویل گانگٹے (Thangvel Gangte) جان سے گئے۔

کوکی تنظیموں نے ان حملوں کا الزام ناگا عسکریت پسندوں پر عائد کیا ہے، جبکہ حکام نے واقعات کی مذمت کی ہے۔

تازہ ہلاکتوں نے ایک بار پھر مودی حکومت کی منی پور میں پائیدار امن، شہری تحفظ اور نسلی کشیدگی پر قابو پانے کی صلاحیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دو اضلاع میں ایک ہی دن چار شہریوں کا قتل ظاہر کرتا ہے کہ سرکاری دعوؤں کے باوجود منی پور میں خوف، عدم تحفظ اور مسلح تشدد بدستور ایک سنگین مسئلہ ہے۔

Watch Live Public News