ناگالینڈ میں بھارتی فوج کے قافلے پر باغیوں کا آئی ای ڈی حملہ، 1 بھارتی فوجی  ہلاک، 4 زخمی

ناگالینڈ میں بھارتی فوج کے قافلے پر باغیوں کا آئی ای ڈی حملہ، 1 بھارتی فوجی  ہلاک، 4 زخمی

(ویب ڈیسک ) ناگالینڈ میں بھارتی فوج کے قافلے پر باغیوں  نے آئی ای ڈی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں  1 بھارتی فوجی  ہلاک جبکہ  4 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   ایک ہفتے میں ناگا  باغیوں کا دوسرا بڑا حملہ ہے،   ناگا باغیوں نے دھماکہ خیز مواد آسام رائفلز کے راستے پر سکھووی کے علاقے میں نصب کیا گیا تھا۔باغیوں کے حملے سے  کم از کم ایک فوجی ہلاک اور چار شدید زخمی ہیں ۔بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   6جولائی کو  بھی اکھرل ضلع میں دو بھارتی فوجیوں کو گھات لگا کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ  پیپلز لبریشن آرمی اور منی پور پیپلز فرنٹ نامی باغی تنظیمیں اس علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مسلح بغاوت میں سرگرم ہیں۔ بھارتی فورسز نے حملے کے بعد سکھووی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ   آپریشن  کے نام پر لوگوں کو گھر بدر کرنا شروع کر دیا۔تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول  نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ناگا اکثریتی خطے میں آسام رائفلز کے خلاف عوامی بے چینی پہلے ہی موجود ہے۔گزشتہ کئی  ماہ  سے منی پور  میں آسام رائفلز کے  کیمپ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اُکھرول ضلع میں سینکڑوں ناگا خواتین نے احتجاج کی قیادت کی، جنہوں نے آسام رائفلز کی چوکی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ناگا تنظیموں نے آسام رائفلز پر تشدد اور علاقائ اقدار کی بے حرمتی کے الزام عائد کئے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ 1975 کے شیلانگ معاہدے سے مبینہ غداری اور بار بار ٹوٹنے والی جنگ بندیوں نے ناگا عوام کے غم و غصے اور بے اعتمادی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔  بھارتی فوج کی طرف سے  ہراسانی، من مانی گرفتاریاں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ناگا دیہات کے ساتھ مقبوضہ علاقوں جیسا سلوک کیے جانے کے خلاف شدید ردِعمل پایا جاتا ہے۔  حالیہ برسوں میں یہ مظاہرے مزید شدت اختیار کر چکے ہیں، جہاں مقامی باشندے سڑکیں بند کر کے مبینہ مظالم کے خلاف سکیورٹی فورسز کا سامنا کر رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق   ناگا شورش سے متعلق ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔بھارتی فوج نے پورے خطے کو عملی طور پر ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  تازہ آئی ای ڈی حملے نے سکیورٹی اور مقامی اعتماد کے چیلنجز کو دوبارہ نمایاں کر دیا ہے۔

Watch Live Public News