طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، کئی طالبان اہلکار ہلاک

 طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، کئی طالبان اہلکار ہلاک
کیپشن: طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، کئی طالبان اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک: گزشتہ چند دنوں میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، حملے کابل، کنڑ، بدخشاں، قندھار، فاریاب، غور، ننگرہار، غزنی، لغمان اور ہرات تک پھیل گئے۔
اے ایف ایف، اے یو ایف، این آر ایف اور افغان گرین ٹرینڈ دیگر مزاحمتی گروہوں کی متعدد کارروائیوں میں طالبان اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ کابل، کنڑ، بدخشاں، قندھار، فاریاب، غور، ننگرہار، غزنی، لغمان اور ہرات میں طالبان تنصیبات، چوکیوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ 28 اگست کوغزنی میں اے ایف ایف کی پہلی گوریلا کارروائی منظرِ عام پر۔غزنی حملے میں طالبان کی یونٹ 06 کا نائب کمانڈر کمانڈر ملا عمر صدیق ہلاک ہوا۔  کارروائی میں طالبان کمانڈر کا ایک چھوٹا ہتھیار اور ایک پستول بھی قبضے میں لیا گیا۔
28 اگست کو بدخشاں کے ضلع زیبک میں شدید جھڑپوں کے بعد اے ایف ایف نے طالبان کی تازہ تعینات نفری کو پسپا کر دیا۔ طالبان نے کابل سے مزید نفری زیبک بھیجی، اے ایف ایف کمانڈوز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ کئی گھنٹوں کی لڑائی میں طالبان کو بھاری جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا۔

28 اگست کو لغمان میں طالبان وزارتِ دفاع کی رینجر یونٹ پر Afg Green Trend کا حملہ ہوا، حملے میں طالبان کے 9 اہلکار مارے گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد طالبان پولیس کی خفیہ دستاویزات سے حاصل کی گئی۔

28 اگست کو ہرات میں این آر ایف نے طالبان الفاروق کور کو نشانہ بنایا۔ حملے میں الفاروق کور کا انٹیلی جنس کمانڈر زخمی ہوا۔ 30 اگست کو ہلمند میں طالبان کے 2 مورچوں پر اے یو ایف کی کارروائی ہوئی، کارروائی میں 3 طالبان ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لیا گیا۔ 30 اگست کو ہی ہلمند کے نوزاد علاقے میں طالبان چوکی پر اے یو ایف کا حملہ ہوا جس میں 6 طالبان ہلاک ہوئے۔نوزاد کارروائی میں 5 کلاشنکوفیں، ایک آر پی جی لانچر، ایک گرینیڈ لانچر اور دیگر سامان قبضے میں لیا گیا۔
30 اگست کو کنڑ کے دارالحکومت اسعدآباد میں طالبان پولیس ڈسٹرکٹ پر اے یو ایف کا حملہ ہوا،  کارروائی میں 2 طالبان اہلکار ہلاک۔ 29 اگست کو جلال آباد میں طالبان انٹیلی جنس کے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا۔ 28 اگست کو فاریاب-غور شاہراہ پر طالبان چوکی پر اے یو ایف کا حملہ ہوا جس میں 2 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ 26 اگست کو قندھار میں طالبان چیک پوسٹ پر اے یو ایف کا حملہ ہوا جس میں 3 طالبان ہلاک ہوئے۔ قندھار کارروائی میں 2 ایم 16 اور ایک کلاشنکوف رائفل قبضے میں لی گئی۔ مجموعی طور پر 27 طالبان اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

Watch Live Public News