ماؤنٹ ایورسٹ کےعلاقے میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، غیر ملکی سیاح ہلاک، پائلٹ زخمی

ماؤنٹ ایورسٹ کےعلاقے میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، غیر ملکی سیاح ہلاک، پائلٹ زخمی
کیپشن: ماؤنٹ ایورسٹ کےعلاقے میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، غیر ملکی سیاح ہلاک، پائلٹ زخمی

ویب ڈیسک: نیپال کے سیاحتی مقام ماؤنٹ ایورسٹ کے علاقے میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، حادثے میں ایک غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ ایک پائلٹ زخمی ہوگیا۔

حادثہ ماؤنٹ ایورسٹ کے علاقے فیرچے میں پیش آیا، جہاں فش ٹیل ایئر اور ایئر ڈائنسٹی کے ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔

حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں دونوں ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے۔ حادثے کے وقت فش ٹیل ایئر کے ہیلی کاپٹر میں سوار ایک غیر ملکی سیاح موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، تاہم اس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ایئر ڈائنسٹی کے ہیلی کاپٹر کے کپتان رابندرا پرجاپتی زخمی ہوگئے۔ فش ٹیل ایئر کے ہیلی کاپٹر کو کپتان پرجوال کے سی چلا رہے تھے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور سمریک ایئر کا ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

Watch Live Public News