(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج نے دوٹوک اعلان کیا کہ دشمن کے ہر اقدام کیلئے مکمل تیار ہیں ۔یقین دلاتے ہیں کہ اس دفعہ کا ہمارا جواب بڑا دردناک ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 29 ستمبر کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن سٹیج کیا گیا۔بھارتی کور نے دعوی کیا کہ ایک دہشتگرد مارا گیا ہے،دعویٰ کیا گیا ہے کہ لشکر طیبہ کے دہشتگرد کی لاش بھی مل گئی ہے۔دہشتگرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا جا رہا ہے،بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ محد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے۔بھارتی کور نے بعد میں کہا کہ ہلاک دہشتگر موسیٰ عرف آصف فوجی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سپرمین آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سپرمین محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

محمد آصف نے بتایا کہ میں 2023 سے میں ایس ایس جی سے ریٹائر ہوں۔ میں ایک سیکیورٹی کمپنی میں کام کرتا ہوں اور راولپنڈی میں رہتا ہوں۔ بھارت نے میرے ملک پر غلط الزام لگایا ہے۔ میں زندہ ہوں، راولپنڈی میں رہتا ہوں، آپ کے سامنے ہوں۔ میں آرمی میں ایس ایس جی سے بطور حوالدار ریٹائرڈ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کل مجھے دوستوں کے فون آئے کہ مجھے بھارتی فورسز نے ماردیا ہے۔ مجھے حیرت ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں تو مجھے کیسے بھارتی آرمی نے شہید کردیا۔ شہادت کی من گھڑت خبر کے بعد مجھے فون کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں۔
حوالدار آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے بےبنیاد اور من گھڑت الزام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کےلیے حاضر ہوں۔
بھارتی ریاستی دہشتردی کے ویڈیو شواہد ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں دنیا کے سامنے پیش کردیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی مکتی باہنی اور کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈنگ سب کے سامنے ہے۔بھارتی وزیر اعظم سمیت تمام انتہاپسند ہندو حکام ریاستی سطح پر کی جانے والی دہشتگردی کو فخریہ بیان کرتے ہیں ۔بھارت دنیا بھر میں دہشتگردی پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کشمیری عوام خود دنیا کے سامنے لارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دہائیوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشنز کرر ہا ہے۔مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ہمارا سوال ہے کہ ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف سے متعلق بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیوں کیا؟ افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی بھی بھارت کا پاکستان مخالف ایک اور چہرہ ہے۔کہا گیا کہ آپریشن شیرانوالی میں بڑی کامیابی ملی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت آئینہ دیکھتا ہے تو خود کو دہشتگرد دیکھ کر الزام دوسروں پر لگا دیتا ہے،افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی بھی بھارت کا پاکستان مخالف ایک اور چہرہ ہے۔گودی میڈیا کا ایجنڈا صرف اور صرف اپنے انتہا پسند ہندو آقا کو خوش کرنا ہے۔بد قسمتی سے ہمارا ایک ایسا ہمسایہ ہے جو اپنے سیاسی عزائم کیلئے صرف جھوٹ بیچتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے دوٹوک اعلان کیا کہ دشمن کے ہر اقدام کیلئے مکمل تیار ہیں ۔یقین دلاتے ہیں کہ اس دفعہ کا ہمارا جواب بڑا دردناک ہوگا۔ہمت ہے تو مقابلہ کرو ، سامنے آؤ،جیسے معرکہ حق میں ہوا تھا ،ہم تمہیں ایسا سبق سکھائیں گے جو تماری نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔بھارت خیالی شائننگ انڈیا میں رہ رہا ہے، یہ کیسا ملک ہے جو اپنا جنگی جہاز تباہ کرانے والے پائلٹ کو ایوارڈ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے مکمل پر عزم ہے،حرمین شریفین کا دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں ۔پاکستان کی سلامتی اور جغرافیائی سرحدون کی حفاظت کیلئے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، افواج پاکستان پاکستان آئین کے تابع اور ریاست کے احکامات کی پابند ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر کا دعویٰ کرنے والا بھارت تو خود کو بھی سیکیورٹی نہیں دے سکتا۔افغان طالبان رجیم نے دہشتگردوں کی سہولت کاری اور فنڈنگ کا آپشن خود منتخب کیا ہے۔افغانستان میں حالیہ داخلی انتشار سے پاکستان کاکوئی تعلق نہیں ، افغانستان دنیا بھر کی دہشتگرد تنظیموں کا مسکن بن چکا ہے۔