قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ
کیپشن: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

ویب ڈیسک: قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے حکومت نے مختلف بچت اسکیموں اور سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 12.72 فیصد ہوگئی۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 19 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.80 فیصد مقرر کی گئی، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح 60 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 11.76 فیصد کردی گئی۔

اسی طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.82 فیصد ہوگئی۔

اسلامی سرمایہ کاری کے لیے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (3 سال) کی شرح 41 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.57 فیصد جبکہ 5 سالہ سروا اسلامک کی شرح 54 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.70 فیصد مقرر کردی گئی۔

Watch Live Public News