(ویب ڈیسک ) آئندہ تین روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج ہو گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے سے کچھ زائد اضافے کا امکان ہے،آئندہ تین روز کے لئے پیٹرول کی فی لٹر قیمت 393 روپے سے کچھ زائد مقرر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں آئندہ تین روز کے لئے معمولی کمی کا امکان ہے۔ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 90 پیسے یا اس سے کچھ زائد کمی کی جا سکتی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن حتمی قیمت کو کچھ دیر میں نوٹیفائی کرے گا۔