معروف اداکار اور کامیڈین جِم کیری نے تیسری شادی کرلی

معروف اداکار اور کامیڈین جِم کیری نے تیسری شادی کرلی
کیپشن: معروف اداکار اور کامیڈین جِم کیری نے تیسری شادی کرلی

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین جِم کیری نے 64 برس کی عمر میں من آہ سے تیسری شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے لاس اینجلس میں ایک نجی اور مختصر تقریب میں شادی کی، جس میں قریبی افراد نے شرکت کی۔ جِم کیری کے نمائندے نے بھی ’پیپل‘ میگزین سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کردی ہے۔

جِم کیری اور من آہ گزشتہ کئی برس سے ایک ساتھ ہیں، تاہم دونوں نے اپنے تعلق کو زیادہ تر میڈیا کی نظروں سے دور رکھا۔

جِم کیری کی پہلی شادی میلیسا وومر سے 1987 میں ہوئی تھی، جو 1995 میں ختم ہوگئی۔ اس کے بعد انہوں نے 1996 میں اداکارہ لارین ہولی سے شادی کی، تاہم یہ رشتہ ایک سال بعد ختم ہوگیا۔ من آہ سے شادی جِم کیری کی تیسری شادی ہے۔

Watch Live Public News