ویب ڈیسک: مرحوم اداکار مشتاق خان کے بیٹے محسن خان نے والد کے آخری ایام اور بیماری سے متعلق تفصیلات بتادی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشتاق خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور 75 برس کی عمر میں رواں ہفتے انتقال کرگئے۔
محسن خان نے بتایا کہ ان کے والد کو ابتدائی مرحلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور علاج بھی جاری تھا، تاہم بعد میں بیماری تیزی سے پھیل گئی۔
انہوں نے کہا کہ والد آخری دنوں میں بھی پریشان نہیں تھے بلکہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ محسن خان کے مطابق والد سے آخری گفتگو کے دوران وہ خوش تھے اور اپنی زندگی اور کام کے حوالے سے مطمئن نظر آئے۔
مشتاق خان کے بیٹے نے مزید بتایا کہ اداکار کے کئی پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں، جو آئندہ ریلیز کیے جائیں گے۔