ویب ڈیسک: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکریٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو سراہا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب عالمِ اسلام اور امن پسند دنیا کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے اور حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی کے حوالے سے وزیراعظم کے مؤقف کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔