سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کا بالی وڈ ڈیبیو: فلم ’ٹارزن‘ سے انٹری کے لیے تیار

سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کا بالی وڈ ڈیبیو: فلم ’ٹارزن‘ سے انٹری کے لیے تیار

(ویب ڈیسک )بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے دیرینہ اور قابلِ اعتماد باڈی گارڈ شیرا (گرمیت سنگھ جولی) کے صاحبزادے ابیر سنگھ جلد ہندی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں، جس کے ساتھ ہی ان کے فلمی ڈیبیو کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ابیر سنگھ فلم ’ ٹارزن‘ کے ذریعے سلور اسکرین پر اپنی شروعات کریں گے۔ اس پروجیکٹ میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

ابیر سنگھ کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پچھلے کئی برسوں سے افواہیں اور چہ مگوئیاں گردش کر رہی تھیں، جنہیں اب باقاعدہ حتمی شکل مل گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال فلم کے ڈائریکٹر، مکمل کاسٹ اور کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات محدود رکھی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا سلمان خان خود اس فلم کو پروڈیوس کریں گے یا کسی اور حیثیت میں اس منصوبے کا حصہ بنیں گے۔

Watch Live Public News