ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

 ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا  4300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح  10 گرام سونا 3686 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر اضافے سے 4191 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 6578 روپے کی ہوگئی۔ دس گرام چاندی 17 روپے اضافے سے 5639 روپے کی ہوگئی ۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 61 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News