ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے اور چاندی 20 روپے سستی ہو گئی

ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے اور چاندی 20 روپے سستی ہو گئی

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں مندی کے رجحان کے باعث ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 800 روپے تک سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ اب 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے دام بھی گر گئے ہیں، فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 558 روپے پر آ گئی  جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ میں 17 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 622 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں عالمی نرخ 4,148 ڈالر فی اونس پر آ گئے جبکہ فی اونس چاندی کی ٹریڈنگ 60.80 ڈالر فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News