سونے اور چاندی کی قیمتوں کو ریورس گیئر، فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو گیا!

سونے اور چاندی کی قیمتوں کو ریورس گیئر، فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو گیا!

(ویب ڈیسک)عالمی  مارکیٹ میں مندی کے زیرِ اثر پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونا 1,800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1,544 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا، جہاں فی تولہ چاندی 30 روپے سستی ہو کر 7,008 روپے پر آ گئی۔10 گرام چاندی کی قیمت 25 روپے کمی کے بعد 6,008 روپے ریکارڈ کی گئی۔

  عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4,314 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا جبکہ  فی اونس چاندی کی قیمت 65.30 ڈالر پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News