راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب  کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک جیمنگ کی درخواست کی گئی ۔ اٹک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پر براہمہ باہتر، گنجو، احاطہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، تھلیاں اور چکری کے علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ، جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اٹک کے مخصوص مقامات پر 27 ستمبر سے موبائل، انٹرنیٹ سروس ڈاؤن گریڈ رہے گی، موبائل اور انٹرنیٹ سگنلز معطل کرنے کا فیصلہ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی درخواست پر کیا گیا،عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Watch Live Public News