حکومتی وفد سے ملاقات، اپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے اہم شرط رکھ دی

حکومتی وفد سے ملاقات، اپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے اہم شرط رکھ دی
کیپشن: حکومتی وفد سے ملاقات، اپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے اہم شرط رکھ دی

ویب ڈیسک: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات اسپیکر چیمبر میں شروع ہوگئے، سیاسی معاملات بات چیت سے حل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن وفد کا استقبال کیا۔ اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل ہیں، جبکہ حکومتی وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی، شیری رحمان، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، اعجاز جاکھرانی، نوید قمر، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی صورتحال اور لانگ مارچ ملتوی کرنے سمیت دیگر سیاسی معاملات پر بات چیت ہوگی۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گفتگو ابھی شروع ہوئی ہے، دونوں فریق آج کسی نتیجے تک پہنچنے کے لیے متفق ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اپوزیشن انصاف، پی ٹی آئی سے ملاقات اور بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا معاملہ اٹھائے گی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر معاملات آگے بڑھنا مشکل ہوگا۔

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جبکہ عمران خان کی بہنوں سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ سیاسی معاملات کو محاذ آرائی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے اور وہ اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔

علامہ راجا ناصر عباس کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر معاملات حل نہیں ہوسکتے، جبکہ محمود اچکزئی کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ بھی مذاکرات میں اٹھایا جائے گا۔

Watch Live Public News