(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکا اور اسرائیل کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ الرٹ ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر رکھی ہوئی ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ ایرانی افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تہران کی مسلح افواج واشنگٹن اور تل ابیب کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی چھوٹی سی یا ممکنہ غلطی کا انتظار کر رہی ہیں۔
ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے کوئی بھی جارحانہ قدم اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید، ہلاکت خیز اور عبرت ناک جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔