ویب ڈیسک: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی حالیہ دونوں جنگوں کے بعد ملک کی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل موسوی اور ایرو اسپیس کمانڈر نے نئے میزائل سٹی کا دورہ کیا، جہاں بیک وقت دو میزائل داغنے کی صلاحیت رکھنے والے لانچر کی بھی نمائش کی گئی۔
جنرل موسوی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج حیران کن اور مؤثر صلاحیتوں کے حامل جدید ہتھیار اور آلات تیار کر چکی ہے، جو دشمن کو روکنے اور فیصلہ کن شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران طاقت کے استعمال اور خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔