نئی دہلی میں ووٹر لسٹوں پر احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا

نئی دہلی میں ووٹر لسٹوں پر احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا
کیپشن: نئی دہلی میں ووٹر لسٹوں پر احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا

ویب ڈیسک: نئی دہلی میں ووٹر لسٹوں کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا، جس میں کانگریس رہنماؤں نے نریندر مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، تاہم پولیس نے دونوں کو جنتر منتر جانے سے روک دیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا، جبکہ کارروائی کے دوران پریانکا گاندھی زمین پر لیٹ کر احتجاج کرتی رہیں، جس کے باعث پولیس کو انہیں وہاں سے ہٹانے میں مشکلات پیش آئیں۔

Watch Live Public News