(ویب ڈیسک)امریکی سفارت خانے کے الرٹ کو بنیاد بنا کر بھارتی میڈیا سی جے پی کے پرامن طلبہ احتجاج کو غیر ملکی سازش قرار دینے میں مصروف ہے۔
حقوق کی آواز دبانے کے لیے بھارتی میڈیا غیر ملکی ہینڈلرز کے نام پر سچائی چھپانے میں مصروف ہے۔ طلبہ کے جائز اور قانونی مطالبات پر بات کرنے کے بجائے پرامن احتجاج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
اینکر ارنب گوسوامی سرکاری اشاروں پر من گھڑت اور سازشی کہانیاں پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے 65 کروڑ روپے کی فنڈنگ کا سنسنی خیز دعویٰ کیا گیا جس کا حقیقت سے تعلق نہیں۔
بھارتی میڈیا حکومتی ناکامیوں اور عوامی غصے سے توجہ ہٹانے کے لیے حکومت کا یکطرفہ دفاع کر رہا ہے۔ انصاف مانگنے والے طلبہ کو شرپسند قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کے تشدد پر پردہ ڈالا جا رہا ہے۔
احتجاج میں شریک غیر ملکی طلبہ پر امریکی ایجنٹ کا الزام لگا کر نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ تحریک میں شانہ بشانہ کھڑے مقامی اور بین الاقوامی طلبہ پر ملک دشمنی کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔
پرامن تحریک کو غیر ملکی فنڈڈ ثابت کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، پروپیگنڈا نوجوانوں کا جذبہ نہیں توڑ سکتا۔ کروڑوں کی فنڈنگ کے من گھڑت دعوے بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔