وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی کی درخواست نمٹا دی

 وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی کی درخواست نمٹا دی
کیپشن:  وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی کی درخواست نمٹا دی

ویب ڈیسک: وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی فی الحال وزیراعلیٰ کے عہدے پر نہیں، اس لیے درخواست محض ایک قانونی سوال رہ گئی ہے۔ اگر وہ دوبارہ عہدے پر بحال ہوئے تو شیر افضل مروت درخواست بحالی کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار شیر افضل مروت نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو چیلنج کرنے کے لیے مہلت مانگی، جس پر جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ یہ الگ معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ درخواست میں علی امین گنڈاپور کا مبینہ طور پر زبردستی لیا گیا استعفیٰ اور سہیل آفریدی کی تقرری چیلنج کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔

Watch Live Public News