ویب ڈیسک: 9 مئی ریڈیو پاکستان پشاورحملہ کیس میں اہم پیشرفت، پشاور ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر کی نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔
پشاور ہائیکورٹ نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے احکامات برقرار رکھے۔ شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کوسزا کی صورت میں وزارت اعلی ٰسے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ سزا کی صورت میں صوبائی حکومت کا خاتمہ بھی ہوگا اورتاحیات نااہلی کا بھی امکان ہے۔
پشاور پولیس نے فرانزک اور نادرا تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کو 9 مئی مقدمات میں نامزد کرکے رپورٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دی ہے۔