ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
کیپشن: ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق

ویب ڈیسک: 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت 12 ستمبر 2026 کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC-III) پشاور میں ہوئی۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے کیس میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس بھی عدالت میں پیش کردیں۔ پولیس رپورٹ عدالت میں جمع کرانے میں تاخیر ہوئی، تاہم اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت نے پولیس رپورٹ پر فریقین کے دلائل سننے کے لیے سماعت 14 ستمبر 2026 تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر دیگر سرکاری محکموں کی رپورٹس اور فرانزک شواہد کی روشنی میں فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔

Watch Live Public News