وزیر اعلی سہیل آفریدی، مینا خان ، شفیع جان کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

وزیر اعلی سہیل آفریدی، مینا خان ، شفیع جان کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

(ویب ڈیسک )انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ رمنا میں درج سنگین مقدمے میں نامزد چار ملزمان سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 975/24 میں نامزد چاروں ملزمان کے باضابطہ طور پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ چاروں ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کریں۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News