ڈیانا کا اپنے ملک لوٹنے سے پہلے  ملزمان سے مطالبہ سامنے آ گیا

ڈیانا کا اپنے ملک لوٹنے سے پہلے  ملزمان سے مطالبہ سامنے آ گیا

(ویب ڈیسک) آذری لڑکی ڈیانا کا اپنے ملک لوٹنے سے پہلے   ملزمان سے مطالبہ سامنے آ گیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈیانا نے اپنے تفتیشی کے ذریعے ملزمان سے اڑھائی کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی۔ ڈیانا کے مطالبے پر تفتیشی افسران نے اعلی پولیس افسران کو  مطالبے بارے بتایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیانا کے مطالبے پر اعلی پولیس افسران نے اس رابطہ کاری کو قبول کرنے اور ڈیل کروانے سے انکار کیا، ملزمان کو بعد ازاں ڈیانا نے ڈھائی کروڑ دینے اور معاملہ ختم کرنے کے بارے پیغام پہنچایا 

ذرائع کے مطابق ملزمان نے بھی اتنی بڑی رقم دینے کی حامی نا بھری، پولیس اور ملزمان کی طرف سے انکار کہ بعد ہی ڈیانا نے واپس جانے سے انکار کیا اور پولیس پر الزام لگائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیانا کی بیدخلی کیلئے پنجاب انویسٹی گیشن پولیس نے آذربائیجان کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ،سفارت خانے کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی خاتون پولیس آفیسر سمیت دیگر پولیس افسران کو ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیانا کے مسلسل پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے کا سبب بننے پر ہمیشہ  کیلئے بلیک لسٹ کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ ڈیانا کو کیس کی پیروی کیلئے  ویڈیو لنک کے ذریعے سہولت دئیے پر غور جاری ہے۔

Watch Live Public News