پی ٹی آئی کے 2022 اور 2024 احتجاج کی ویڈیوز اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہِ عدالت میں چلا دی گئیں

پی ٹی آئی کے 2022 اور 2024 احتجاج کی ویڈیوز اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہِ عدالت میں چلا دی گئیں
کیپشن: پی ٹی آئی کے 2022 اور 2024 احتجاج کی ویڈیوز اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہِ عدالت میں چلا دی گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 2022 اور 2024 احتجاج کی ویڈیوز اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہِ عدالت میں چلا دی گئیں۔ 

سماعت کے دوران اپنے دلائل میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہاکہ   2022 کے احتجاج میں سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے مارچ کو روکنے کے لیے جو انتظامات کیے تھے انہیں کرین سے ہٹایا گیا۔ ڈی چوک میں آگ لگا کر سب کچھ تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں بھی یہی کچھ کیا گیا اور پوری قوت کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ کیا گیا۔ یہ کسی طور پر پرامن جلسے کا منظر نہیں ہے۔

Watch Live Public News