جنوبی افریقی بیٹر نے کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی افریقی بیٹر نے کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: جنوبی افریقی بیٹر نے کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: جنوبی افریقی بیٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس نے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑے انفرادی اسکور کا کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

20 سالہ پریٹوریئس نے سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج میں ٹائٹنز کی جانب سے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 13 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف 66 گیندوں پر ناقابلِ شکست 175 رنز بنائے تھے۔

پریٹوریئس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری مکمل کرنے سے صرف 12 رنز دور رہ گئے، تاہم ان کی شاندار اننگز نے انہیں مینز ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ ہولڈر بنا دیا۔

ان کی اننگز کی بدولت ٹائٹنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 267 رنز بنائے، جو سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔

مینز ٹی ٹوئنٹی میں بڑے انفرادی اسکور:

لوہان ڈرے پریٹوریئس — 79 گیندوں پر 188* رنز
کرس گیل — 66 گیندوں پر 175* رنز
ایرون فنچ — 76 گیندوں پر 172 رنز
کرن بیر سنگھ — 57 گیندوں پر 164 رنز
حمزہ خان — 65 گیندوں پر 164* رنز

Watch Live Public News