ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 687 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں سونا 43 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 138 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔