ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کی آخری اسائنمنٹ ہوگی، جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہو جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کو نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، جہاں وہ وائٹ بال کرکٹ میں ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے ساتھ ان کا دو سالہ معاہدہ ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پی سی بی نے اس عہدے کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اس عہدے کے لیے خواہشمند امیدوار 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔