(ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا گیا۔
پی ایچ ایف نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کردی۔پی ایچ ایف صدر محی الدین وانی نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو باضابطہ درخواست دے دی ۔
محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ فیصلہ پاک بھارت موجودہ دو طرفہ حساس صورتحال اور سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کیا گیا،ہم بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ رکن ممالک کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے نظریے پر قائم ہیں،امید ہے ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے نیوٹرل وینیو کی تجویز پر مثبت فیصلہ کرے گی۔
بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا اور کوریا نے شرکت کرنی ہے۔
خیال رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں کھیلی جائے گی۔