ویب ڈیسک: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں آج سے شروع ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے لیے 12 ممکنہ کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق غازی غوری، محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ ٹیسٹ ڈیبیو کے مضبوط امیدوار ہیں۔
23 سالہ وکٹ کیپر غازی غوری کی قومی ٹیم میں شمولیت تقریباً یقینی ہے، جبکہ 29 سالہ آل راؤنڈر محمد عمران رندھاوا بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے 58 فرسٹ کلاس میچز میں 2 سنچریوں کی مدد سے 2,255 رنز بنانے کے ساتھ 110 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اگر پاکستان 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترا تو 21 سالہ رضا اللہ کو بھی ڈیبیو کرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے 8 فرسٹ کلاس میچز میں 30 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
دوسری جانب ایک اسپنر کے ساتھ کھیلنے کی صورت میں 21 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر عرفات منہاس مضبوط امیدوار ہیں، جو پاکستان کی جانب سے 3 ون ڈے اور 4 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 12 ممکنہ کھلاڑی:
صائم ایوب، اذان اویس، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، سعود شکیل، غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد عباس، محمد علی، محمد عمران رندھاوا، عرفات منہاس اور رضا اللہ۔
واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔