انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم محض 133 رنز پر ڈھیر

انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم محض 133 رنز پر ڈھیر

(ویب ڈیسک )  انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے، جہاں انگلش پیس بیٹری کے سامنے پوری قومی ٹیم پہلی اننگز میں محض 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کا ٹاپ اور مڈل آرڈر مکمل طور پر فلاپ رہا۔

پرمنگھم میں کھیلے جارہےمیچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو انگلش بولرز نے اپنے حق میں درست ثابت کر دکھائی۔

پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا؛ اوپنر صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر صفر پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، جبکہ اذان اویس 9 اور عبداللہ شفیق صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابر اعظم محض 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور جوش ٹنگ کی گیند پر بولڈ ہو گئے، جبکہ شان مسعود بھی صرف 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر میں صرف سعود شکیل ہی کچھ دیر وکٹ پر ٹھہر سکے اور 43 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ لوئر آرڈر میں محمد عباس نے 21 رنز بنائے۔ پوری ٹیم 33.5 اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اولی رابنسن نے انتہائی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 11 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 3 شکار کیے، جبکہ فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے بھی 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News