تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو عبرتناک شکست کا سامنا

تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو عبرتناک شکست کا سامنا
کیپشن: تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو عبرتناک شکست کا سامنا

ویب ڈیسک: انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 130 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 130 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اسے ابتدا ہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں اوپنرز بین ڈکٹ اور ایمیلیو گے بغیر کوئی رن بنائے صرف 2 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان جو روٹ اور جورڈن کاکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مزید نقصان کے بغیر ہدف تک پہنچا دیا۔ جو روٹ 62 جبکہ جورڈن کاکس 59 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Watch Live Public News