(ویب ڈیسک)ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کل بروز بدھ، 23 ستمبر 2026 کی شام سے موٹروے ایم 1، ایم 14 اور جی ٹی روڈ این 5 کو مختلف اہم مقامات سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
موٹروے ایم ون (M-1) کی بندش:
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ23ستمبر بروز بدھ، شام سے موٹروے ایم 1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے لے کر چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
بند رہنے والے اہم انٹرچینجز میں اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ / ترنول انٹرچینج، سنگجانی / اے ڈبلیو ٹی (AWT) انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج، برہان انٹرچینج، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج اور چھچھ انٹرچینج شامل ہیں۔
موٹروے ایم 14 (M-14) بندش:
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بدھ کی شام سے موٹروے ایم 14 پر ہکلہ سے کنڈل تک ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ اور اخراج دونوں اطراف سے مکمل بند رہے گا۔
اس روٹ پر ہکلہ، فتح جنگ انٹرچینج، پنڈی گھیپ انٹرچینج، کھڑپہ انٹرچینج، تراپ انٹرچینج، داؤد خیل انٹرچینج، کوٹ بیلیاں انٹرچینج، عیسیٰ خیل انٹرچینج اور کنڈل انٹرچینج مکمل طور پر بند رہیں گے۔
جی ٹی روڈ این 5 (N-5) اٹک خورد پر بندش:
ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ جی ٹی روڈ (N-5) بھی 23 ستمبر کی شام سے اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔