(ویب ڈیسک)پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اب تک کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکہ میں 21 افراد بشمول 15 پولیس اہل کار شہید ہو چکے ہیں۔34 زخمی افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہیں اور ان کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوہاٹ بم دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپر یشن شروع کردیا ہے، دھماکے کی نوعیت اوراس کے محرکات سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔