(ویب ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 3 ایم پی اوکے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
علیمہ خان لاہور کے علاقے اپر مال پر واقع اپنی رہائش گاہ سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ اسی دوران لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس کارروائی کے بعد علیمہ خان کے زیرِ استعمال گاڑی کو لٹن روڈ تھانے منتقل کر کے وہاں کھڑا کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو باضابطہ درخواست دی گئی تھی، جس پر ڈی سی نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کا حکم نامہ جاری کیا۔ علیمہ خان کے وکیل رانا مدثر نے تصدیق کر دی۔
علیمہ خان کو تھوڑی دیر میں باضابطہ طور پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا جائے گا۔