(ویب ڈیسک): انٹرنیٹ پر اکثر جنگلی حیات کی دلچسپ اور حیران کن حرکات کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، تاہم بھارتی ریاست آسام سے سامنے آنے والی ایک نئی ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں جہاں ایک جنگلی ہاتھی کو باقاعدہ فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ دلچسپ منظر بھارتی ریاست آسام کے ضلع گولہ گھاٹ میں واقع علاقے نومالی گڑھ کے ایک کھلے میدان میں دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنگلی ہاتھی ہرے بھرے گراؤنڈ میں کسی پروفیشنل کھلاڑی کی طرح فٹبال کو کبھی پاؤں سے ٹھوکر مارتا ہے تو کبھی اپنی سونڈ کی مدد سے بال کو ہوا میں اچھال کر کھیلتا ہے۔
Assam - A wild elephant was filmed kicking a football at Bagidhala tea estate in Numaligarh while children watched from a safe distance.The boys had been playing when the animal walked onto the ground. They left the ball and ran. The elephant then kicked the ball around the empty… pic.twitter.com/CWQDQKf9mQ
— NextMinute News (@nextminutenews7) September 13, 2026
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ کے اردگرد موجود مقامی لوگ ہاتھی کے اس دلچسپ انداز کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں، تاہم جب بھی ہاتھی بال لے کر ان کی طرف بڑھتا ہے تو شہری احتیاط کے طور پر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت سے ایک جنگلی ہاتھی کی ویڈیو خاصی وائرل ہوئی تھی جس کی گردن میں ٹرک کا ایک بڑا ٹائر پھنس گیا تھا، جسے محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت اتار دیا تھا۔