ویب ڈیسک: کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا، کارروائی کے دوران پولیس لائنز میں چھپے آخری دو خودکش بمباروں سمیت مجموعی طور پر 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے بعد پاک فوج نے پولیس لائنز میں کارروائی کی، جس کے دوران آخری دو خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کی براہِ راست نگرانی کوہاٹ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کی۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بھی دم توڑ گیا، جس کے بعد واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔