(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق مشق سی اسپارک 2026 کے دوران ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ اور خودکار سسٹمز کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے بحری مشق سی اسپارک 2026 کے دوران مختلف بحری جہازوں، کریکس کے علاقے، نیول تنصیبات کا دورہ اور مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق سی اسپارک 2026 کے دوران ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ اور خودکار سسٹمز کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے ملکی سمندری حدود کے دفاع میں افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور عزم کو سراہا۔