ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کیا ہے اور انہیں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو پارٹی قیادت کی جانب سے نامزدگی پر مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ 53 میں سے 31 نشستیں ن لیگ کے پاس ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے 14 نشستیں حاصل کی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کی ایک نشست پر ن لیگ سے اتحاد کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مجموعی نشستیں 32 ہوگئی ہیں۔
پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات نہ ہونے کے باعث 7 نشستیں تاحال خالی ہیں اور ان کے بغیر حکومت سازی کا عمل جاری ہے۔