بلوچستان  : سیکیورٹی فورسز  کی دہشتگردون کیخلاف بھرپور کارروائیاں ، 6 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان  : سیکیورٹی فورسز  کی دہشتگردون کیخلاف بھرپور کارروائیاں ، 6 دہشتگرد جہنم واصل

(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان2 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کےعلاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے6 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کے دوران 9 مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے  ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرفتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، ہلاک فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کےقبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News