خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاوہ سوات، بونیر، شانگلہ، ضلع مہمند اور شبقدر سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ سہ پہر 4 بج کر 30 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہِ ہندوکش ریجن  تھا، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Watch Live Public News