اجتماعی زیادتی کی شکار ڈیانا کے سابق شوہر علی اصغر پر سنگین الزامات

اجتماعی زیادتی کی شکار ڈیانا کے سابق شوہر علی اصغر پر سنگین الزامات

ویب ڈیسک: ڈیانا نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو میں اپنے سابق شوہر علی اصغر سے متعلق متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کیا ہے۔

ڈیانا کا کہنا ہے کہ علی اصغر نے انہیں طلاق نہیں دی بلکہ انہوں نے فیصل آباد میں خود خلع لیا، جبکہ بعد ازاں آذربائیجان میں بھی قانونی طور پر طلاق لے کر علی اصغر کو واپس ان کے ملک بھیجا۔

ڈیانا نے الزام عائد کیا کہ علی اصغر کے مبینہ غیر اخلاقی اور نامناسب رویے کے باعث ان کی ازدواجی زندگی متاثر ہوئی۔ ان کے مطابق علی اصغر نے انہیں پارٹیز میں جانے کی اجازت دی تھی، اس لیے بعد میں ان پر اسی حوالے سے الزامات عائد کرنا درست نہیں۔

ڈیانا نے دعویٰ کیا کہ لاہور آنے سے ایک روز قبل علی اصغر نے ان سے ایک گھنٹے سے زائد گفتگو کی اور مبینہ طور پر کہا کہ وہ ان کے لیے آئے ہیں۔ ڈیانا کے مطابق، انہوں نے کبھی کسی سے پیسے نہیں مانگے اور نہ ہی پارٹیز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں دلچسپی رکھی۔

ڈیانا نے سوال اٹھایا کہ اگر علی اصغر انہیں ’پارٹی گرل‘ سمجھتے تھے تو پھر ان سے شادی کیوں کی؟ ان کا کہنا تھا کہ علی اصغر سے علیحدگی کے بعد بھی انہوں نے کہیں ان کا نام نہیں لیا۔

ڈیانا نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر علی اصغر ان کی ویڈیوز وائرل کر رہے ہیں تو اب وہ بھی اپنا مؤقف عوام کے سامنے بیان کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ علی اصغر کو علیحدگی کے باوجود اب بھی ان کی زندگی میں اتنی دلچسپی کیوں ہے۔

Watch Live Public News