وزیراعظم کا صدر  مملکت سے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

وزیراعظم کا صدر  مملکت سے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی، آئینی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف  نے صدر آصف  زرداری سے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم اور صدر کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی، آئینی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے لانگ مارچ کے معاملے پر اختیار کیے گئے مؤقف اور صوبائی معاملات پر مشاورت ہوگی، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر وزیراعظم صدر کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں جاری سیاسی کشیدگی اور لانگ مارچ کے ممکنہ  اثرات پر بھی غور کیا جائے گا،وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کی ناکامی کے ممکنہ اثرات پر مشاورت ہوگی،مذاکراتی عمل میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ممکنہ آئینی اقدامات کے قانونی اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا،گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز پر وزیراعظم اور صدر میں مشاورت متوقع ہے،گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم، صدر اور رفقاء باہمی مشاورت سے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ، صوبائی حکومت کے کردار اور امن و امان کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، خیبرپختونخوا میں آئینی آپشن استعمال کرنے سے متعلق تمام سیاسی اور قانونی پہلوؤں پر غور ہوگا،وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی مشاورت ہوگی۔

Watch Live Public News