ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 5900روپے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی  قیمت 4لاکھ40ہزار936روپےہو گئی جبکہ 5058روپے اضافے سے 10گرام سونے کے نرخ 3لاکھ78ہزار31روپے ہو گئے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 59ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4184ڈالر ہو گئی۔

اسی طرح  144روپے اضافے سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 6512روپے پر جا پہنچی جبکہ 10 گرام چاندی 123 روپے اضافے سے 5582 روپے ہوگئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں  1.44 ڈالر اضافے سے چاندی کی قیمت  60.34 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News